
نومئی واقعات پر گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرنیوالے فیاض الحسن چوہان پولیس کے پروٹوکول میں گھومنے لگے۔
صحافی عمر انعام نے فیاض الحسن چوہان کا ایک کلپ شئیر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ریلی میں شرکت کیلئے جارہےہیں اور انکے آگے پیچھے پولیس اہلکار انکی حفاظت پر مامور ہیں۔
یہ وہی فیاض الحسن چوہان ہیں جن پر مئی کو راولپنڈی میں مقدمہ درج ہوا اور 15 مئی کو گرفتار ہوئے تھے۔ ان پر جلاؤ گھیراؤ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو اکسانے، 6th روڈ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔
فیاض الحسن چوہان کے گرفتاری کے وقت عمران خان کےحق میں نعرے بازی کی اور پھر ایک پریس کانفرنس کی اور عمران خان، بشری بی بی اور پاکستان تحریک انصاف پر گھٹیا ترین الزامات لگائے جس نے اوپر بیان کیے گئے تمام الزامات دھو ڈالے
عمرانعام نےمزید لکھا کہ دوسری طرف صنم جاوید خان ہے جس نے پریس کانفرنس کر کے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کیا تو آج اسے چھٹی بار گرفتار کر لیا گیا۔سر جی ہمارے نوجوان بچے بچیاں جب یہ سب کچھ دیکھتے ہیں تو اسکے بعد ہم کیسے انہیں یقین دلائیں کہ آپ کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے؟؟
https://twitter.com/x/status/1722497035968942265
صابر شاکر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نو مئی کی حقیقت اس سے بہتر کیا ہوسکتی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1722498294931161532
احمد فرید نے سوال کیا کہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے فیاض الحسن چوہان کو پروٹوکول کیوں ؟
اسلام الدین ساجد نے تبصرہ کیا کہ یعنی جو بھی پریس کانفرنس کریں انھیں 9 مئی واقعات سے کلین چٹ ملے گا جس طرح پرویز خٹک، محمود خان، عمران اسماعیل، زیدی، ہاشم ڈوگر وغیرہ کو مل چکا ہے اور جو پریس کانفرنس نہ کریں، خٹک اور استحکام پراجیکٹس میں جانے سے انکار کریں انھیں 9 مئی واقعات میں ملوث کیا جائے گا ۔۔۔ یہ انصاف نہیں
https://twitter.com/x/status/1722608614131843072
فرید ساجد نے تبصرہ کیا کہ جناب یہ بھی شہدا اور 9 مئی کا مجرم تھا پھر یوں ہوا کہ فوج کے حق میں اور عمران خان کے خلاف بیان دے کر دودھ کا دھلا ہوگیا
https://twitter.com/x/status/1722589904323129381
فیصل خان نے 2 ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ پہلی ویڈیو 15 مئی کی ہے جب فیاض الحسن چوہان پی ٹی ائی میں تھا، ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا لیکن پھر بھی پنجاب پولیس احتجاج نہیں کرنے دی رہی تھی دوسری ویڈیو آج کی ہے، وہی فیاض الحسن چوہان پریس کانفرنس کے بعد پنجاب پولیس کی سرکاری پروٹوکول میں گھوم رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1722284965285523963
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sharifh1i1h1h2.jpg