
پریس کانفرنس نہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر زیرعتاب۔۔ عامرڈوگر کے کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور میرج ہالز سیل کردئیے گئے۔
پولیس نے کچھ روز قبل پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا تھا لیکن جیسے ہی عامر ڈوگر رہا ہوئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرنیکی کوشش کی لیکن عامر ڈوگر ایک موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے جس کے بعد ملتان پولیس اور انتظامیہ نے عامرڈوگر کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کردیں۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے مطابق حکومت کی انتقامی کاروائیاں جاری ہیں۔ ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر ایم ملتان کے تمام کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا جس میں پٹرول پمپ، میرج ہالز ودیگر وتمام بزنس مراکز کو سیل کیا جارہا ہے۔۔
فرخ حبیب کے مطابق فیملی کے لوگوں کو ہراساں کیاجارہا ہے۔ یہ ظلم کا نظام قائم کردیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1661644196338434050
ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے پریس کانفرنس کرو عمران خان کو چھوڑو سارا کاروبار دوبارہ چل جائے گا
ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ ملک عامر ڈوگر شدید ترین دباؤ کے باوجودپریس کانفرنس نہیں کی اس لئے اس کی قیمت وہ ایسے ادا کر رہے کہ انکے اورانکی فیملی کے تمام کاروبار جس میں پٹرول پمپ اور میرج ہالز شامل ہیں،کو سیل کردیا گیا ہے پریس کانفرنس کرو عمران خان کو چھوڑو ورنہ حکومتی مشینری آپکے لئے جیناحرام کردے گی
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Kh44f3Z/amir-dogahaiah.jpg