
چیئرمین پی ٹی آئی (پی) پرویز خٹک الیکشن سے بھاگنے سے متعلق سوال کے جواب میں اپنا بیان بدلنے پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال نے پی ٹی آئی (پی) کے چیئرمین پرویز خٹک کو 23 مارچ 2023 کو دیئے گئے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ پی ٹی آئی رہتے میں آپ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر الزام لگارہے تھے کہ وہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، آج آپ یہی الزام پی ٹی آئی پر لگارہے ہیں؟
چیئرمین پی ٹی آئی (پی) پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات سے دونوں بھاگ رہے ہیں، عمران خان اس لیے الیکشن سے نہیں بھاگ رہے تھے کہ وہ ہار جائیں گے، بلکہ عمران خان الیکشن سے اس لیے بھاگ رہے تھے کیونکہ وہ ملک میں انتشار پھیلانا ،عوامی طاقت پر قبضہ کرنا اور صدارتی نظام لانا چاہتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1733537874468069613
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر جب مشاورت ہوئی تو میں نے اس کی مخالفت کی ، جب حکومت چلی گئی تو عمران خان نے اپنا پورا ذہن بنالیا تھا کہ انہوں نے عوامی طاقت کی بنیاد پر واپس اقتدار میں آنا ہے، فوج کو کمزور کرنا ہے، صدارتی نظام لاؤں گا کہ میرے مقابلے میں کون کھڑا ہوسکتا ہے۔
ماضی میں عمران حکومت کے خلاف امریکی سازش کا معاملہ ہر فورم پر اٹھانے سے متعلق سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ جو میں باتیں ماضی میں کررہا تھا وہ اس بریفنگ کی بنیاد پر تھیں جو ہمیں پارٹی کی طرف سے دی گئی تھی، لیڈر کی بات کو عوام کے سامنے بیان کرنا پڑتا ہے، ہم اکیلے میں اس پر بحث بھی کرلیتے تھے مگر لیڈر کی بات کو ردکرنا آسان نہیں ہوتا۔
https://twitter.com/x/status/1733537458107929074
انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ دستاویزات عمران خان کے پاس آئی تھیں، اس کو پبلک کرکے عمران خان نے حلف کی خلاف ورزی کی، ہم نے تو وہ باتیں عوام میں جاکر کیں جو ہمیں عمران خان نے بتائیں، ہم نے حلف کی خلاف ورزی نہیں کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shhahi11h.jpg