
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا
اس پر سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کو خود آکر اسکی تردید کرنا پڑی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے تردید کردی ہے، اب تحقیقات ہونی چاہئے کہ اگر الیکشن کمیشن نے آفر نہیں کی تو کس نے پرویز خٹک کوبلے کی آفر کی؟
حامد میر نے تبصرہ کیا کہ پرویز خٹک بھائی کو بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا، کیا چیف الیکشن کمشنر صاحب بتا سکتے ہیں کہ پرویز بھائی کو یہ پیشکش کس قانون کے تحت کی گئی؟ کیا پرویز بھائی نے یہ بیان دیکر الیکشن کمیشن کے بارے میں کئی سوالات کھڑے نہیں کر دئیے؟
https://twitter.com/x/status/1739276965662884274
نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو کس نے آفر کی اور کس قانون کے تحت بلا کے آفر کی گئی ؟کیا الیکشن کمیشن کاروائی کرے گا ؟ یا صرف بیان جاری کر کے تردید جو کی ہے اس کی حد تک رہے گا ؟
https://twitter.com/x/status/1739393315135688972
صحافی ناصر بیگ چغتائی نے کہ اکہ تکلف برطرف پرویز خٹک بتا ہی دیں کہ کس نے بلا تھمانے کی کوشش کی ۔۔۔اس تردید کے بعد یہ ضروری ہوگیا ہے
https://twitter.com/x/status/1739324363713953896
رضوان غلزئی نے کہا کہ ہوسکتا ہے پرویز خٹک صاحب کو بیٹ کے نشان کی آفر ہوئی ہو، چمکادڑ کو بھی انگلش میں بیٹ کہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1739321703392858610
الیکشن کمیشن کے ردعمل پر علینہ شگری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی داڑھی میں تنکا
https://twitter.com/x/status/1739303521823187208
ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ مسترد مطلب ؟ کیا الیکشن کمیشن نشان ایک سے لیکر دوسرے کو آفر بھی کرتا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1739270086740054372
یاسرچیمہ نے اس پر کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 واضع طور اس کی مخالفت کرتا ہے۔ جو نشان ایک پارٹی کو الاٹ ہو چکا ہو وہ سیکشن 215 کے تحت واپس لے کر کسی دوسری پارٹی یا آزاد امیدوار کو الاٹ کرنے کی ممانعت کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1739288561071853658
خرم کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے آفر کے باوجود بلے کا نشان لیا کیوں نہیں، یہ آفر کرانے والا ہے کون جس نے کھلی جانبداری دکھائی، الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر وضاحت کرنی چاہئے
https://twitter.com/x/status/1739287599901266205
سحرش مان نے تبصرہ کیا کہ کس نے کی بلے کی آفر؟ انتخابی نشان تو صرف الیکشن کمیشن دیتا ہے۔ کیا چیف الیکشن کمشنر نے پرویز خٹک کو آفر کی؟ اگر ایسا ہے تو پھر چیف الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1739282868193694098
مزمل اسلم نے کہا کہ کس بنیاد پر الیکشن کمیشن نے آفر کی، کب کی اور کیوں کی؟ اگر یہ حقیقت ہے تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن کی جانبداری کی طرف جاتا ہے۰ اور اگر جھوٹ ہے تو الیکشن کمیشن کو فوری تردید کرنا ہوگی۰
https://twitter.com/x/status/1739281244452741144
صحافی فہیم اختر کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک جھوٹ بول رہے ہیں پرویز خٹک نے بلا کا نشان مانگا تھا درخواست بھی دی تھی الیکشن کمیشن نے انکار کیا تھا تو پگڑی کا نشان حاصل کرنے کی درخواست دی۔۔ چار دن پہلے میں نے یہ خبر دی تھی ٹوئیٹ حاضر ہے
https://twitter.com/x/status/1739301850229453091 https://twitter.com/x/status/1739255121605742715 https://twitter.com/x/status/1739266026552922570
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bat112h1.jpg