
گجرات میں پولیس نے ظہور پیلس پر چھاپہ مار کر چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہیٰ کے وکلاء، تائید کنندہ اور تجویز کنندگان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گجرات کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری انفارمیشن عبداللہ وڑائچ کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں پولیس نے ظہور الہیٰ پیلس پر چھاپہ مارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران پولیس نے صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہیٰ کے وکلاء، تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ایڈووکیٹ عرفان بشیر کنگ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکشن کے نام پر عالمی شرمندگی اور رسوائی کا تماشہ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1738884565844844916
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کروانے کیلئے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھجوادی۔
https://twitter.com/x/status/1738898238315393259
چودھری شجاعت کے بیٹے سالک حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کیا آپ نے میڈیا رپورٹنگ کا پیشہ بھی اختیار کر لیا ہے؟ اگر نہیں تو خبر کی تصدیق کر لو۔ اس واقعے کے بارے میں مجھے تب معلوم ہوا جب کسی نے یہ ٹویٹ مجھے بھیجی۔
خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو، عوام حقیقت جانتی ہے۔ مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں۔ ان کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدوار کا جانا ضروری نہیں۔آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتا۔برائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے۔ چلو شکر ہے آپ نے یہ تو تسلیم کیا کہ یہ ہمارا بھی آبائی گھر ہے لہذا وہاں ہمارے آنے پر جو کمروں کو تالے لگ جاتے ہیں انہیں بھی کھلوا دو۔
پورا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے۔ آپ خود کہتے تھے سیاست اپنی اپنی۔ سیاست کرو ذاتی عناد اور بے بنیاد الزامات مت لگاؤ۔دعا ہے اللہ آپ کو صبر دے اور چودھری پرویز الہی صاحب کی مشکلات میں کمی آئے۔
https://twitter.com/x/status/1738926259156234354
خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری مونس الہیٰ کی جانب سے شدید مشکلات کے باوجود آج کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے، گزشتہ روز مونس الہیٰ کی والدہ جو چوہدری شجاعت حسین کی بہن ہیں ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5mooniss salksksiamanysamay.png