پرویزالٰہی کے گھر پولیس آپریشن:محسن نقوی کےبیان پرسوشل میڈیا ری ایکشن

mohsinahaha.jpg

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پولیس ایکشن پر ردعمل سامنے آگیا،محسن نقوی نے ٹویٹ میں لکھا کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پولیس پرویز الہیٰ کوگرفتارکرنے گئی ، پولیس نے چوہدری شجاعت کے گھر دھاوا بولاپولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین زخمی ہو گئےایکشن پرقانون کواپنا راستہ اختیارکرناچاہئےمیں تمام تفصیلات حاصل کررہاہوں۔

محسن نقوی کے بیان پر فواد چوہدری نے تنقید کردی، جوابی ٹویٹ میں کہا وہ وزیر اعلیٰ جو خود غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیسے کہ سکتا ہے کسی کو غیر قانونی کام نہیں کرنے دیں گے؟ سپریم کورٹ ہمارے کیس کا فیصلہ کرے کہ نوے دن کے بعد نگران حکومتیں کیسے قائم رہ سکتی ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1652551681052377088
دیگر صارفین نے بھی ٹوئٹ پر ردعمل دیا، ایک صارف نے محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا برا نہ منائين تو جناب كو دو دن بعد خبر ملى،
https://twitter.com/x/status/1652571639853330433
ڈاکٹر ضیا خان نے کہا تھا کھسیانی بلی کھمبا نوچے!
https://twitter.com/x/status/1652567202250498048
محمد عمیر نے لکھا تھا یعنی برادرنسبتی ہیں اور وزیر ہیں تو ایکشن ہوگا؟یہی بات چوہدری وجاہت اور چوہدری راسخ کے گھر داخل ہونے کے لیے کیوں نہیں؟چوہدری وجاہت کے گھر تو پولیس چار بار گئی۔
https://twitter.com/x/status/1652550683734810624
اسماعیل الدین نے لکھا یہ ہے خار نا پرسان، اسحاق ڈار کہتے ہیں انہوں نے نہیں کیا، محسن نقوی کہتے ہیں انہوں نے لوگوں کے گھروں کے تقدس کو پامال کرنے کا حکم نہیں دیا تو قوم بتایا جائے پھر یہ کام کس نے کیا؟ اگر آپ دونوں نے نہیں کیا تو ابھی تک ائی جی، ڈی ائی جی، ایس پیز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
https://twitter.com/x/status/1652547050104573952
اعصام مہک نے لکھا آپ ہو کون بھئی نوے دن پورے ہوگئے اب کوئی عہدہ نہیں آپکے پاس۔۔۔نکلو شاباش۔
https://twitter.com/x/status/1652575703303323648
پاکستان تحریک انصاف نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا، سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے اور منگل کو حتمی ایجنڈے پر بات ہوگی۔

قبل ازیں وفاقی وزرا نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے سے لاتعلقی کا اظہا رکرتے ہوئے ملبہ پنجاب کی نگراں حکومت پر ڈال دیا جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عدالتی دستاویزات موصول ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی گرفتاری 6 مئی کو مؤخر کردی۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
پاکستانی معاشرہ حقیقی معنوں میں جنگل کی منظر کشی کر رہا ہے آج کل جہاں بھیر بکریوں کو بھوکے بھیڑوں کے رحم وکرم پے چھورا جا چکا ہے بھیڑیوں کا جب جس پے دل کرتا ہے جھپٹ پرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں
 

Back
Top