وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پولیس ایکشن پر ردعمل سامنے آگیا،محسن نقوی نے ٹویٹ میں لکھا کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پولیس پرویز الہیٰ کوگرفتارکرنے گئی ، پولیس نے چوہدری شجاعت کے گھر دھاوا بولاپولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین زخمی ہو گئےایکشن پرقانون کواپنا راستہ اختیارکرناچاہئےمیں تمام تفصیلات حاصل کررہاہوں۔
محسن نقوی کے بیان پر فواد چوہدری نے تنقید کردی، جوابی ٹویٹ میں کہا وہ وزیر اعلیٰ جو خود غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیسے کہ سکتا ہے کسی کو غیر قانونی کام نہیں کرنے دیں گے؟ سپریم کورٹ ہمارے کیس کا فیصلہ کرے کہ نوے دن کے بعد نگران حکومتیں کیسے قائم رہ سکتی ہیں؟
Loading X post…
Open original post on Xدیگر صارفین نے بھی ٹوئٹ پر ردعمل دیا، ایک صارف نے محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا برا نہ منائين تو جناب كو دو دن بعد خبر ملى،
Loading X post…
Open original post on Xڈاکٹر ضیا خان نے کہا تھا کھسیانی بلی کھمبا نوچے!
Loading X post…
Open original post on Xمحمد عمیر نے لکھا تھا یعنی برادرنسبتی ہیں اور وزیر ہیں تو ایکشن ہوگا؟یہی بات چوہدری وجاہت اور چوہدری راسخ کے گھر داخل ہونے کے لیے کیوں نہیں؟چوہدری وجاہت کے گھر تو پولیس چار بار گئی۔
Loading X post…
Open original post on Xاسماعیل الدین نے لکھا یہ ہے خار نا پرسان، اسحاق ڈار کہتے ہیں انہوں نے نہیں کیا، محسن نقوی کہتے ہیں انہوں نے لوگوں کے گھروں کے تقدس کو پامال کرنے کا حکم نہیں دیا تو قوم بتایا جائے پھر یہ کام کس نے کیا؟ اگر آپ دونوں نے نہیں کیا تو ابھی تک ائی جی، ڈی ائی جی، ایس پیز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
Loading X post…
Open original post on Xاعصام مہک نے لکھا آپ ہو کون بھئی نوے دن پورے ہوگئے اب کوئی عہدہ نہیں آپکے پاس۔۔۔نکلو شاباش۔
Loading X post…
Open original post on Xپاکستان تحریک انصاف نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا، سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے اور منگل کو حتمی ایجنڈے پر بات ہوگی۔
قبل ازیں وفاقی وزرا نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے سے لاتعلقی کا اظہا رکرتے ہوئے ملبہ پنجاب کی نگراں حکومت پر ڈال دیا جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عدالتی دستاویزات موصول ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی گرفتاری 6 مئی کو مؤخر کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mohsinahaha.jpg
Advertisement





