
اداکارہ لیلیٰ واسطی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی اور رضوان واسطی کی صاحبزادی ہیں،نوے کی دہائی میں وہ پی ٹی وی کی سکرین پر چھائی ہوئی تھیں لیکن 10 سال قبل اچانک ڈرامہ اندسٹری چھوڑگئیں، اسکے بعد لیلیٰ واسطی نے دوبارہ شوبز میں انٹری کی ہے۔
اداکارہ لیلیٰ واسطی کینسر جیسے موذی مرض کا بھی شکار رہی ہیں، کچھ عرصہ پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ انھیں جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹر نے کہہ دیا تھا کہ آپ کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں لیکن اللہ پر مکمل بھروسے سے موذی مرض کو شکست دینا ممکن ہوا۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ کینسر کو شکست دینے میں مجھے 7 سے 8 سال کا عرصہ لگا لیکن اس دوران میں نے خود کو مثبت رکھا، والد کا انتقال بھی اسی دوران ہوا لیکن میں اس کے باوجود پاکستان نا جا سکی کیونکہ میرے کولہے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔
غیرملکی ویب سائٹ کو حال ہی میں لیلیٰ واسطی نے انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں دس سال تک انڈسٹری سے باہر رہی واپسی پر کسی نے ہیروئن کا کردار تو نہیں دینا تھا۔میں اس وقت 2 ڈراموں میں کام کررہی ہوں، ایک میں اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ جبکہ ڈرامہ ’عشقِ لا‘ میں اداکارہ سجلی علی کی والدہ کے کردار میں نظر آرہی ہے۔
بی بی سی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں اداکارہ لیلیٰ واسطی نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے فیملی تعلقات کا بھی ذکر کیا، انکے مطابق پاکستان کے موجودہ وزیراعظم میرے والدین کے دوست تھے اور انکا بچپن میں اکثر ہمارے گھر آنا جانا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں سات 8 برس کی تھی جب ان سے ملاقات ہوئی۔ ایک مرتبہ وہ ہمارے گھر آئے تو ان کے بازوں پر ٹانکے لگے ہوئے تھے۔میں نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو انھوں نے مذاق میں کہا کہ مگرمچھ نے کاٹ لیا تھا ۔
لیلی واسطی نے ایک اور واقعے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ میری والدہ کا ایک بیوٹی پارلر بھی تھا اور اس کے افتتاح کے لیے عمران خان آئے تھے، میری عمر اس وقت 12 سے 13 سال کے درمیان ہوگی۔۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تب انڈسٹری کے بہت سے بن بلائے افراد بھی شامیانے توڑ توڑ کر اس تقریب میں پہنچ گئے تھے۔
اداکارہ نے شوکت خانم ہسپتال کے فندنگ مہم کا بھی تذکرہ کیا اور کہا وقت میں سینٹ جوزف کالج میں پڑھتی تھی اور ان کا ہمارے کالج کا دورہ متوقع تھا، ہماری پرنسپل نے صبح اسمبلی میں باضابطہ طور پر کہا تھا کہ جب عمران خان آئیں گے تو کوئی لڑکی چیخیں نہیں مارے گی لیکن آپ سوچ سکتے ہیں کہ کیا ہوا ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/laila-wasti11231.jpg