
ن لیگی گلو بٹ، پی ٹی آئی ووٹرز کو ووٹ نہیں ڈالنے دے رہے، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر دھاندلی کے الزامات عائد کردیئے، میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر بیٹھے گلو بٹ پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرر کو ووٹ نہیں ڈالنے دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ پرایزائیڈنگ افسر گلو بٹ بن گیا ہے، ووٹ نہیں کاسٹ کرنے دے رہا، شیر والی پرچی لے کر آؤ اس کا ووٹ کاسٹ ہوگیا، آدھا گھنٹہ ووٹر کو خوار کیا گیا۔
فرخ حبیب سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے، حمزہ انتظامیہ کو استعمال کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548562047289290752
حماد اظہر نے کہا کہ جگہ جگہ الیکشن کمیشن کی نااہلی دیکھنے کو مل رہی ہے،امپورٹڈ حکومت کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،پی ٹی آئی کا اصل چیلنج ووٹ کا تحفظ ہے۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا،مظفر گڑھ میں ان کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا، انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپرچیک نہیں کرنے دیے گئے، اب پتا نہیں اس پولنگ اسٹیشن پر
کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے۔
پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے،خواتین اور مرد ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز جارہی ہے، ایک سو پچہتر امیدوار مدمقابل ہیں،نون لیگ اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہیں، تین ہزار ایک سو اکتیس پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/par-vote-ddr.jpg