پراپرٹی رجسٹری کے وقت کون کون سے ٹیکس اور فیسز ادا کرنا ہوں گی؟

3protoptrhgttyax.png

عوام پر ٹیکس کی بھرمار ہے,وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں جائیداد کی خرید وفروخت پر مختلف شرح سے ٹیکس عائد اور اضافہ کیا گیا,اگر پراپرٹی کی ویلیو 5 کروڑ روپے تک ہو تو ریگولر فائلر پر 3 فیصد، لیٹ فائلر پر 6 فیصد اور نان فائلر پر 12 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔اگر پراپرٹی کی قیمت 5 کروڑ روپے سے زائد ہوگی تو ریگولر فائلر 3.5 فیصد، لیٹ فائلر 7 فیصد اور نان فائلر 12 فیصد ٹیکس دیں گے۔

جائیداد کی قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہونے کی صورت میں ریگولر فائلر 4 فیصد، لیٹ فائلر 8 فیصد جب کہ نان فائلر کو 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
ان تمام مالیت کی جائیداد پر خریدار کو 2 لاکھ 36 ہزار ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہوگا,پانچ لاکھ روپے تک کی جائیداد کی رجسٹریشن پر فیس 500 روپے جب کہ اس زائد پر ایک ہزار روپے رجسٹری فیس ادا کرنا ہوگی۔

جائیداد منتقلی فیس 300 روپے (بینک چالان)، PLRA فیس 1700 روپے جب کہ وثیقہ فیس 200 روپے ادا کرنا ہوگی,نقلانہ کی مد میں 100 روپے کا بینک چالان جمع کرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ اہل کمیشن رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے (بینک چالان) اور مختار عام بحق غیر شرعی وارثان 2 فیصد اسٹام ڈیوٹی دینا ہوگیا,وقف نامہ 1000/ 500 روپے رجسٹریشن فیس، اقرار نامہ بیع 3 ہزار روپے اور اس کے ساتھ ہی 0.1 فیصد رجسٹریشن فیس، تملیک/ ہبہ/ شرعی وارثان سکنی کی مد میں ایک فیصد ہوگا۔

تملیک زرعی 1000/ 500 روپے (بینک چالان) رجسٹریشن فیس، تبادلہ (شہری، دیہی، شہری) 2 فیصد اسٹام ڈیوٹی جب کہ دیہی کے لیے 3 فیصد اسٹام ڈیوٹی اسٹیمپ ڈیوٹی اندرون حدود کمیٹی ایک فیصد، بیرون حدود کمیٹی تین فیصد جب کہ بلدیہ ضلع کونسل کی حدود میں ایک فیصد عائد ہوگی,واضح رہے کہ یہ ریٹ پراپرٹی خرید وفروخت کے پورے پاکستان کے لیے ہیں, دیگر ٹیکسز اور فیسز صرف پنجاب کی پراپرٹی پر لاگو ہوں گے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
She would have got nowhere had she been in Pakistan.Pakistan is under control of a small number of elites and mafias which includes army generals as well.The poor and lower classes have no opportunity to get quality education.Government schools are in a very poor state.They lack facilities and good teachers.
 

Back
Top