
نارووال کے علاقے گنج حسین آباد میں پرائیویٹ ٹیوشن لینے سے انکار پر ایک طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد نے پنجاب حکومت کے ’’مار نہیں پیار‘‘ کے نعرے کی دھجیاں اڑادیں۔
متاثرہ طالب علم کے والد کے مطابق ٹیچر سے پرائیویٹ ٹیوشن نہ لینے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
متاثرہ کے والد نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمارے لیے ہر ماہ لڑکے کی ٹیوشن کے لیے 3000 روپے کا بندوبست کرنا بہت مشکل ہے۔
غریب مزدور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں دینی مدارس میں بچوں پر تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1844631560911261842
اسلام آباد کے علاقہ چراہ میں مدرسے کے قاری نے تشدد کر کے معصوم بچے کا بازو توڑ دیا ۔ مقدمہ درج ۔۔ بچے کے والد نے قاری کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1844631560911261842
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tashdul11h2i22.jpg