
معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی وضع قطع سے ملتا جلتا ایک نیا کریکٹر پب جی موبائل نے اپنی گیم میں شامل کیا ہے جس سے متعلق خود عمران عباس نے پوسٹ شیئر کی اور اپنے مداحوں سے پوچھا کہ ان کا کیا خیال ہے۔
تفصیلات کے مطابق پلیئرز ان ناؤن بیٹل گراؤنڈ (پب جی) موبائل نے ایک نئے کریکٹر کو گیم کا حصہ بنایا ہے جس کی شکل اور اس کی اسکن (کپڑے) عمران عباس سے ملتے جلتے ہیں، اس کریکٹر کو دیکھ کر کھلاڑیوں کو بھی لگتا ہے کہ یہ اداکار عمران عباس جیسا کریکٹر ہے۔
خود عمران عباس نے بھی اس سے متعلق ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ کسی نے مجھے پب جی کا یہ نیا کردار بھیجا ہے (چونکہ میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا) اس میں چہرہ اور لباس بھی میرے جیسا لگتا ہے آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟
تاہم مداحوں سے رائے مانگنے پر سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا کچھ لوگوں نے کہا ک یہ تو ایک کارٹون ہے اس کا ان کے مقابلہ نہیں، ایک صارف نے کہا کہ ان کا بھائی یہ گیم کھیلتا ہے اور وہ اس سے اس متعلق پوچھ رہی تھیں۔ کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل صحیح بات ہے یہ انہی جیسا لگتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pubg-imran-khan-abbas.jpg