
ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے سے قبل پاکستانی باؤلر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق ایشیاء کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم فیصلہ کن میچ سے قبل پاکستان کیلئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہنواز دھانی ان فٹ ہونے کی وجہ سے پاک بھارت میچ سے باہرہوگئے ہیں۔
ترجمان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ دو روز میں میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کی انجری کا جائزہ لے گی، ممکنہ طور پر دھانی کو سائیڈ اسٹرین ہے،میڈیکل ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ان کی آئندہ میچز میں دستیابی کے حوالےسے فیصلہ کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1566042595658240000
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہانگ کانگ کےخلاف گزشتہ روز میچ کےدوران شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی جگہ پر فاسٹ باؤلر حسن علی اور محمد حسنین میں سے کسی ایک کو پاک بھارت میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، پہلے مرحلے میں ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6dhaniunfit.jpg