پاک افغان سرحد پر کشیدگی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک
پاک افغان سرحد پر طالبان کی جانب سے بلا جواز جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع افغان علاقےپلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال شدید فائرنگ کی گئی۔
پاک فوج نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ ہوگیا، ہلاک ہونے والے طالبان میں دو اہم کمانڈرجان محمد اورخلیل بھی شامل ہیں۔
یادرہے کہ ماضی میں بھی افغان بارڈر سے اشتعال انگیزی ہوتی رہی ہے جس پر پاکستان نے متعدد بار افغانستان کوخبردار کیا ہے