پاک افغان دوستی، شاہنواز دھانی اور راشد خان کے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

2%D8%AF%DA%BE%D8%A7%D9%86%DB%8C.jpg

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے معرکے جاری، پاکستان کیلئے یہ معرکے یادگار بنتے جارہے ہیں، دنیا بھر میں قومی ٹیم کے چرچے ہیں، بہترین بیٹنگ ہو یا فیلڈنگ یا پھر غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پیار بھرا انداز، قومی کھلاڑیوں کا ہر انداز دنیا کی نظر میں ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اس بار قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پاک افغان میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد افغانستان کے اسپنر راشد خان کو گلے سے لگالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی،شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغان اسپنر راشد خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی،ویڈیو شاہنواز دھانی کے کسی مداح کی جانب سے اُنہیں بھیجی گئی جو کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد اسٹیڈیم میں بنائی گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1454382148027310091
ویڈیو میں شاہنواز دھانی، افغان اسپنر راشد خان کو گلے سے لگاتے ہوئے اُنہیں تھپکی دے رہے ہیں اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں، اور دونوں کھلاڑی بات چیت بھی کررہے ہیں، شاہنواز دھانی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیت اور ہار میں کرکٹ ہمیشہ جیت جاتی ہے،ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
It is encourageing: Because Endia has brainwashed them for 20 years, it will take time to change the mindset of Afghani Brothers....
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
It is encourageing: Because Endia has brainwashed them for 20 years, it will take time to change the mindset of Afghani Brothers....
It may or may not change as Afghans have a very bad reputation about it….Jis thali men khatay hen …isi men mori kar detay hen…..Jab phir zarorat parti hay to bay sharmon ki trah hath agay kar detay hen……Ab is mien kia ….. ?
 

Back
Top