پاکپتن اور قصور سے ن لیگ، پی پی کی اہم وکٹیں گرگئیں

nasiraaah.jpg

پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کی ہوا چل پڑی ہے، قصور سے بڑا سیاسی نام پی ٹی آئی میں شامل جبکہ پاکپتن سے ن لیگ کی اہم وکٹ اڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی ہوا کا رخ دیکھ کر پارٹی تبدیل کرنے والے سیاستدانوں کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پاکپتن سے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر اور قصور سے نامور سیاست دان ناصرہ میو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان کے مطابق سردار منصب علی ڈوگر اور ناصرہ میو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے موقع پر کیا، دونوں رہنماؤں نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا، پی ٹی آئی نے سردار منصب علی ڈوگر کو پی پی 191 سے پارٹی ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637807476102791170
خیال رہے کہ سردار منصب علی ڈوگر 30 سال سے مسلم لیگ ن کا حصہ تھے، تاہم دو بار رکن قومی اسمبلی اور 2 بار رکن پنجاب اسمبلی رہنے والے سردار منصب علی ڈوگر سے 2018 میں ن لیگ نے اپنا ٹکٹ واپس لے لیا تھا جس کے بعد انہوں نےمیاں نواز شریف سے اپنی 30 سالہ رفاقت کے تعلق کو ختم کردیا۔

محترمہ ناصرہ میو ماضی میں پیپلزپارٹی کا حصہ رہی ہیں تاہم اب وہ قصور میں ایک آزاد حیثیت میں نامورقد آور سیاسی شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔
 

Halta

Politcal Worker (100+ posts)
لوٹوں کا سیلاب تبدیلی لیکر آ رہا ہے

ڈوب مرو یوتھیو
 

Halta

Politcal Worker (100+ posts)
۔"تبدیلی" کی شکلیں دیکھو

😂
کوئی غلاظت رہ تو نہیں گئی کو عمران خائن نے یوتھیوں کے منہہ پر ملی نہ ہو؟
 

asif.khan1975

Senator (1k+ posts)
My lifetime support for Imran Khan, I can vote for Israeli PM Benjamin Netanyahu but not Bastard BiloRani Chor neither Maryam Bajwa