پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے،امریکی وزیرخارجہ

usa-forii1112.jpg

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے، پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے یہ گفتگو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہی اور بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کئی شعبوں پر محیط ہیں جن کو امریکہ خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کیلئے امریکہ سے تعلقات بہتر رکھنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، 2 ملکوں کے آپسی تعلق میں کچھ فائدے اور کچھ نقصان ہر جگہ ہوتے ہیں۔

پاک چین اقتصادی و مضبوط تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک پر یہ پابندی نہیں ہے کہ وہ امریکہ یا چین میں سے کسی ایک ملک کا انتخاب کرے، پاک چین قریبی تعلقات کے معاملے پر ان دونوں ملکوں کو ہی بات کرنی چاہیے۔

خلیجی ممالک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، امریکا دونوں ملکوں کو سیکیورٹی تعاون فراہم کررہا ہے اور ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

 

Back
Top