پاکستان کے عوام کے پاس دو لوگوں کا آپشن ہے: مریم اورنگزیب

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے نے ریڈیو پاکستان جلایا، پاکستان کے عوام کے پاس دو لوگوں کا آپشن ہے، ایک شخص جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، دوسرے نے ترقی دی، ایک شخص نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا، دوسرے شخص نے مہنگائی کم کی اور ملک کوترقی دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بیروزگاری بڑھائی، معیشت تباہ کی، معیشت تباہ کرنے والے آج آئی ایم ایف پروگرام پر بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ذاتی ایجنڈے کیلئے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں، صرف نوازشریف ہی ملک کوبحرانوں سےنکال سکتےہیں۔ نوازشریف نےبیٹی کےساتھ ڈیڑھ سو سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف نےآئی ایم ایف کےمعطل پروگرام کوبحال کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کا فیصلہ اقامہ میں تبدیل کیا گیا، نواز شریف کو نااہل کرنے کیلئےجوڈیشری کو استعمال کیا گیا، انہیں ہٹانے کیلئے بڑے پیمانے پر سازش کی گئی۔

Source
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
چلو جی مان گئی بل بتوری ناساں چوڑی کہ عمران خان ہمارے مدمقابل ہے ورنہ یہ تو کہتے تھے اس کی کہانی ختم بلکہ ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہو گا لوگ ہنستے تھے اور لوٹ پوٹ ہوتے تھے اوئے بیوقوفوں تم تو اتحادی ہو بھر آپس میں کس بات کا مقابلہ یعنی مک مکا جو عمران خان کہتا تھا سچ کر دکھاو گے کہ تم نورا کشتی کرتے ہو جب چاہا دشمن جب چاہا دوست لیکن اب انہوں نے اعلانیہ تسلیم کر لیا نہیں یہ جو ہماری قائد بے و قوف کہتی تھی ٹاٹا بائے بائے ختم شد عمران خان یہ وہ بونگیاں مارتی تھی اصل ہمارا حریف عمران خان ہے
اصل میں پیلز پارٹی نے انہیں بڑی شاطرانہ مار ماری ہے بدنامی بھی ان کی ہوئی اور پھر انہیں کہا چلو جاو اب آنے والے وقت میں ہماری حکمرانی ہو گی ہماری حمایت کرو جیسے ہم نے اب تمھاری کی ہے اگر تم حکمرانی ٹھیک نہیں کرسکے تو یہ ہمارا قصور نہیں یہ تمھاری نالائقی ہے اس خمیادہ ہم نہیں بھگتے گے تو اپنے کیے کا جواب دے ہو اب تمھارے پاس ایک ہی راستہ کہ مقبولیت تم کھو چکے ہو عمران خان کا راستہ روکنے میں ہماری مدد کرو بس ہم آ جائے گے تمھییں پناہ دے گے
 
Last edited:

Dr Adam

President (40k+ posts)
پاکستان کے پاس بیچنے کے لیئے اب کچھ نہیں بچا۔ اب کی بار جو آئیں گے شاید انہیں بیچنے کے لیئے کچھ نہ مل سکے۔


تندور ہے ناں، اسکا کچھ نا کچھ تو مل ہی جائے گا
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
یہ حکمران ملک سے اتنے وفادار ہوتے ہیں کہ حکومت ختم ہوتے ہی ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور باہر بیٹھ کر اپنی ملک سے حب الوطنی کا پرچار کرتے ہیں ، نہیں بلکہ اپنے درباریوں سے کرواتے ہیں۔
علاج کروانے جاتے ہیں اور انکے ڈاکٹر انکو پاکستان کے علاوہ ہرملک کے سفر کی اجازت دے دیتے ہیں۔

اصل میں قصور انکا نہیں عوام کا ہے جو مہنگائی، بے روزگاری اور اپنے استحصال کے باوجود پھر انہی کو ووٹ دیتے ہیں۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
Lanut GIF by Siasat.pk
 

Back
Top