
پاکستان بھر میں واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہیں جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ خصوصا فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہیں، موبائل نیٹ ورک پر 3جی اور 4جی نیٹ ورک پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور وائس مسیجز شیئر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تاہم وائی فائی اور لینڈ لائن انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین بلا تعطل ان سروسز سے مستفید ہورہے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے متعدد بار رابطہ کیے جانے پر کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کیا اور کسی خبررساں ادارے کے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کررہی ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نیکسٹ جنریشن فائر وال نافذ کردی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17whatsaposlklskdkdn.png