
پاکستان کے 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد شدید بارشوں اور سیلاب متاثر ہوئے ہیں جن کے لیے مختلف ممالک کی طرف سے امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد شدید بارشوں اور سیلاب متاثر ہوئے ہیں جن کے لیے مختلف ممالک کی طرف سے امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایشیائی ممالک کی اقتصادی تعمیر وترقی کیلئے قائم کیے گئے بین الاقوامی ادارے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر امداد منظور کر لی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں جولائی کے دوران پیشگوئی سے 60 فیصد سے زائد بارشیں ہوئی ہیں جس سے آنے والے سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پاکستان میں ایک ہزار سے زائد اموات اور 1500 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ منظور کی گئی رقم کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے شہریوں کی امداد اور بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ یہ پیسے سیلاب متاثرین کے لیے خیمے، ادویات اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
گزشتہ روز وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور بین الاقوامی فلاحی اداروں سے امداد کی اپیل کی تھی جس کے بعد امریکہ، چائنہ، آذربائیجان، برطانیہ، ترکی، قطر، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مختلف رکن ممالک نے سیلاب متاثرین کے لیے 130 ارب روپے امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں رواں سال ہونے والی غیرمعمولی مون سون بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ ایکڑ قطعہ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، متاثرین کو صاف پانی اور کھانے کی اشیاء تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد متاثر ہوئےہیں۔ دنیا بھر سے پاکستان کو امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے، آج ایشیائی ممالک کی اقتصادی تعمیر وترقی کیلئے قائم کیے گئے بین الاقوامی ادارے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر امداد منظور کر لی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11adbhelp.jpg