
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح اسپتال کراچی میں ہاؤس جاب دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ڈاکٹر سارا گل کو فوری طور پر سرکاری طور پر ہاؤس جاب دلانے کے احکامات دیں۔
اس کے بعد ڈاکٹر سارا گل نے جے پی ایم سی (جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور اپنا ہاؤس جاب آرڈر وصول کر لیا۔
ساراگل کو خصوصی طور پر ہاؤس جاب ملنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کیلئے کوشاں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں وہ عزت اور احترام دلوائیں گے جس کے وہ حقدار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saragul11.jpg