harisuae
Senator (1k+ posts)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نوجوان نسل اپنے مذہب کے بارے میں سنجیدہ ہے لیکن وہ اسے دوسروں پر ٹھونسنا نہیں چاہتی۔حال ہی میں کیے گئے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ملک میں قائم 16یونیورسٹیوں اور پوسٹ گریجویٹ کالجوں کے 92.4فی صدطلباءکا کہنا ہے کہ مذہب کا ان کی زندگی میں اہم کردار ہے اگرچہ ان میں51.7فی صد نے کہاکہ وہ باقاعدگی سے نماز ادا نہیں کرتے جبکہ 79.4نو جوانوں کا خیال ہے کہ پاکستانی ًطالبان اسلا م کے کاز کی خاطر جدوجہد نہیں کر رہے۔85.6فی صد کے خیال میں اسلام میں خود کش حملے جائز نہیں ہیں،61.7خیبر پختونخواہ کے ملحقہ قبائلی علاقوں میں طالبان کے خلا ف فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 95فیصد پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم نسواں کی حمایت کی۔