پاکستان کی معیشت مظبوط کرنے کیلئے امریکا سے تجارتی فروغ کا معاہدہ طے

usa-pakistan-trade-new-ag.jpg


امریکا اور پاکستان میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمت عملی جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پانچ سالہ پروگرام کے تحت تجارات اور سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے گا اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط، کاروباری لاگت کو کم کرنے کے اقدامات سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران نجی شعبے کے ذریعے پاکستان میں 25 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کی مدد سے مزید 75 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان ہے جس کے بعد پاک امریکا تجارت کے حجم میں 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات لاحق ہیں معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے امریکا معاونت جاری رکھے گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا مستقبل سے متعلق اطمینان ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا معاشی استحکام بہت ضروری ہے پاکستان کو گرین انرجی پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جب کہ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے پاکستان اپنی معیشت کو بہتر کر رہا ہے پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے ماحول کو سازگار کر رہا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Those who think that uncle SAM really want you to be strong/independent so that you are out of their influence are living in fools paradise.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
کون لگاتا ہے یہ خبریں بغیر خود پڑھے؟
پانچ سال میں ۲۵ لاکھ کی سرمایہ کاری اور تجارت میں ۴۰ لاکھ کا اضافہ؟
یہ کیا کسی دوکان کی بات ہو رہی ہے یا ملک کی کہ بات اب اربوں کی بجائے لاکھوں پر آگئی ہے۔​