
پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی فتح حاصل ہوئی ہے، پاکستان نے یونیسکو وائس چیئرمین کے انتخاب میں بھارت کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ہونے والے گروپ انتخابات میں پاکستان فتح حاصل کرکے 2023 سے 2027 کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا ہے۔
15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان نے الیکشن میں سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے، پاکستان نے بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا ہے۔
ایگزیکٹیو بورڈ میں ایشیاء پیسفک گروپ کی جانب سے پاکستان نے اہم پوزیشن حاصل کی، پاکستان نے ایگزیکٹیو بورڈ کے 58 ارکان میں سے 38 ووٹ حاصل کرلیے ہیں اور بھارت کو صرف 18 ووٹ حاصل کیے، بھارت کیلئے یہ بہت بڑی شکست تھی۔
پاکستان اس اہم پوزیشن کے حصول کے بعد سفارتی تعلقات کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اور ساتھ ہی پاکستان کو اپنے مسائل کی عالمی سطح پر وکالت اور نمائندگی کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14pakistanunexsrojsjd.png