News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کی پہلے اور دوسری نسل کبھی بیرون ملک جا کر پاکستان کی سیاست پر بات نہیں کی، مگر اس کے بعد کے سیاستدانوں نے اپنی ساری سیاست بیرون ملک منتقل کر لی اور ملک کے سارے سیاسی اور معاشی فیصلے باہر سے ہونے لگے۔
سیاستدانوں کے ملک سے باہر چلے جانے اور طویل عرصے تک باہر رہنے سے ملکی نظام کو درست کرنے میں ان کی دلچسپی ہی نہیں رہ گئی۔
عمران خان کو اس گروہ پر فوقیت حاصل ہو گئی ہے کہ وہ مشکل حالات کے باوجود ملک چھوڑنے کیلئے تیار نہیں، نااہلی اور جیل ان کے سر پر منڈلا رہی ہے مگر وہ یہیں رہنے پر بضد ہیں، ان کی سیاسی جماعت بکھرتی چلی جارہی ہے مگر وہ صرف پاکستان میں رہنے سے اپنے مخالفین پر بھاری پڑ رہے ہیں، سب کچھ ہو جانے کے باوجود وہ اپنی لڑائی ملک میں رہ کر ہی لڑ رہے ہیں۔
ان کے اس فیصلے سے پاکستان کی سیاست واپس ملک میں آ رہی ہے، عمران خان پاکستان میں رہنے کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں مگر ان کے مخالفین ملک سے نکل جانے میں اپنی عافیت سمجھتے ہیں، یہ کوئی معمولی فرق نہیں۔ حبیب اکرم
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/YDnCddW/10.jpg
Last edited: