
پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹرز بنانے والی کمپنی 'ملت ٹریکٹرز' نے طلب میں کمی کےباعث پروڈکشن بند کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی نےاپنے اس فیصلے سےپاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کو آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی طلب میں شدید کمی اور کیش فلو میں رکاوٹوں کے باعث اپنا پروڈکشن یونٹ بند کررہی ہے۔

کمپنی کے مطابق پروڈکشن یونٹ 6جنوری بروز جمعرات 2023 سےبند کیا جائے گا اور تاحکم ثانی بند رہے گا۔
صحافی سعید بلوچ نے ملت ٹریکٹرز کا یہ مراسلہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انڈسٹری شٹ ڈاؤن ہورہی ہے مگر وفاقی وزیر داخلہ اس وقت بھی ٹی وی پر پریس کانفرنس کرکے عمران خان پر ملک کے دیوالیہ ہونے کی مہم چلانے کا الزام عائد کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1610960497767256064
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بڑی صنعتیں بند ہوچکی ہیں جن میں ٹیکسٹائل، کیمیکل، آٹو ، پولٹری فیڈ اور دیگر شامل ہیں جس کی وجہ حکومتی پالیسیاں بتائی جارہی ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/millath11.jpg