
پاکستان کی سب سے بڑی ٹرک مینوفیکچرنگ کمپنی ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنی پروڈکشن بند کرنے کااعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہینو پاک موٹرز لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کو مطلع کیا گیا ہے کہ کمپنی 12 روز کیلئے اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ کو بند کررہی ہے، یہ شٹ ڈاؤن24 مارچ سے 4 اپریل تک جاری رہے گا۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران مسلسل معاشی بحران نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت اور پدشاوار سمتم مختلف آپریشنز متاثر ہوئے ہں ۔
بدقسمتی سے کمرشل گاڑیوں کی طلب پہلے ہی کم ہو چکی تھی کیونکہ صنعتکار اپنی پیداوار اور دیگر آپریشنز میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کر رہے تھے، زرمبادلہ کی قلت اور بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے پارٹس کی فراہمی کے مسائل آٹوموبائل انڈسٹری کیلئے بڑی رکاوٹیں کھڑٰی کردی ہیں۔ پیداوار اور طلب میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ماہ گاڑیوں کی فروخت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی۔
بڑی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے بعد اب بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی کی جانب سے پیداوار بند کرنے کا اعلان حالات کی سنگینی کا پتا دیتا ہے۔
پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کار ساز کمپنیوں (صرف ایسوسی ایشن کے ممبران) نے فروری 2023 میں مجموعی طور پر صرف 5,762 گاڑیاں فروخت کیں، جس میں ماہانہ بنیادوں پر 47 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور سالانہ بنیادوں پر 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔