
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے۔ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے نئی تاریخ بھی دے دی کہا تیس اگست تک فیصلے نہ کیے توجھاڑو پھر جائے گا۔۔۔10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1551426070284750848
یاد رہے کہ ن لیگ کی صوبہ پنجاب میں بنی حکومت اور عبوری وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے بڑی کابینہ بنائی ہے جس میں درجنوں وزرا، معاونین اور مشیران شامل ہیں۔
کابینہ میں تین خواتین کو بھی حکومت کا حصہ بنایا گیا ہے۔ حلف اٹھانے والوں وزرا میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، سرداراویس لغاری شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے 3 ارکان بھی وزرا میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رانا اقبال، مہراعجاز، ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو سمیت دیگر ایم پی ایز کو وزرا کا درجہ دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rasheed-khan-spppa.jpg