
گزشتہ روز نجی چینل جیو پر شہبازشریف نے کہا کہ بھکاریوں کے پاس کوئی چوائس نہیں ہوتی، بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے، یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں ، ہم اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ہم نے قوم کے معمار بنانے ہیں، ہم نے لاکھوں کروڑوں بچوں بچیوں کوپڑھانا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1509967813615755264
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اس طرح کی گفتگو سامنے آنے پروفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے. اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510112658795778056
فواد چودھری بولے کہ احساس محرومی کا شکار یہ خاندان پاکستان کی سیاست کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے، غلامی کا یہ لیول باعث شرم ہے خدا اس ملک کو ان سے محفوظ رکھے۔
https://twitter.com/x/status/1509988054802518017
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی امداد ہڑپنے والے بھکاری آپ ہیں۔ عام پاکستانی تو غیرت مند محنت مزدوری کر کے حلال رزق کماتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حلال رزق کمانے والا بھکاری نہیں ہو سکتا۔ لیکن خودداری وہ کیا جانے جنھوں نے ساری زندگی حرام کھایا ہو۔ زلزلے متاثرین کو لوٹا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1510006608264409094
سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ عمران خان کہتے ہیں پاکستانی عظیم قوم ہیں۔شہباز شریف کی سوچ ہے کہ پاکستانی بھکاری ہیں۔ کون پاکستانیوں کو کس نظر سے دیکھتا ہے فیصلہ خود کریں۔
https://twitter.com/x/status/1509984246185832451
پی ٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ایک طرف شہباز شریف کے مطابق ہم بھکاری ہیں، ہم کچھ بھی نہیں ہیں ہم غلام ہیں اور جو خواجہ آصف نے کہا وہ بالکل ٹھیک تھا۔ اور دوسری طرف عمران خان ہے جو بائیس کروڑ کے عظیم ملک کو خودداری کے رستے پر لگا کر قومی مفاد پر آزاد خارجہ پالیسی بنانے کا علم بلند کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1509981028600799235
وزیر ماحولیات زرتاج گل وزیر نے کہا زنگ آلود مُردہ لوگ ”غُلام اِبن غُلام “ انہوں ے اس کے ساتھ چیری بلاسم کا ہی ٹیگ بھی استعمال کیا۔
https://twitter.com/x/status/1509983637961334793
وفاقی وزیر علی زیدی نے لکھا مقصود چپڑاسی کا ماموں خود غلام در غلام در غلام تو ہے ہی، اب بیرونی سازش کا حصہ بن کر قوم کو گمراہ کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1509983240538316806
سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان پاکستانی قوم کو ایک غیرت مند قوم بنانے کیلئے فرش کے خداؤں سے ٹکر لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف انکی غلام ذہنیت کا اندازہ لگائیں کہ یہ اپنی ہی قوم کو بھکاری کہ رہے۔ یہ پاکستان کیلئے خاک غیرت دیکھائیں گے؟ شرم آنی چاہیئے شہباز شرہف آپکو!
https://twitter.com/x/status/1509981144296607750
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہ یہ قومی غیرت کی کیا حفاظت کریں گے جو ہر وقت پالش کرنے میں مصروف ہے۔ شرم نہیں آتی ملک کو پہلے بے دردی سے لوٹ کر خزانہ خالی کردیا اور بھکاری کے طعنے مار رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1509980933293715457
واضح رہے اس سے قبل خواجہ آصف نے کہا تھا کہ امریکا چاہے تو پاکستان کے لیے بہت ہی زیادہ معاشی مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ بہت پاور فل ہے امریکہ چاہے تو ہمیں ابھی تباہ کردے. ہمیں ونٹی لیٹر پر لٹادے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا تھا کہ امریکا کے بغیر نہیں رہ سکتے کوئی قدم اٹھایا تو گھٹنوں پر آجائیں گےامریکہ چاہے تو ہمیں آج سٹون ایج میں بھیج سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheh1b11.jpg