
بھارت ہر پلیٹ فارم پر پاکستان سے شکست کھاتا ہے، اور پاکستان کیخلاف منفی خبریں اور پروپیگنڈا کرتا ہے، لیکن ایک پاکستانی صحافی ایسے ہیں، جنہیں بھارت کی جھوٹی خبروں پرمزید پروپیگنڈا کرنے کا موقع مل گیا ہے،فیٹف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن بھارت نے بلیک لسٹ کی پیشگوئی کردی، جس کی مبشر لقمان نے ہاں میں ہاں بھی ملا رہے ہیں۔
سینیئر صحافی سلیم صافی سے گفتگو میں مبشر لقمان نے کہا فیٹف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا جائے گا یہ میں برملا بتا رہا ہوں،بہانہ یہ ہے کہ حکومت کا معاہدہ ٹی ایل پی سے ہوا، دوسرا یہ ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر صاحب کوبھارت کے حوالے نہیں کیا گیا۔
سلیم صافی نے کہا کہ بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کی خبر ان کے پاس نہیں،لیکن یہ بتا سکتا ہوں کہ قطر معاہدے کیلئے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے تعاون مانگا تھا تو وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کرینگے، جو انہوں ںے پورا نہیں کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو اس حوالے سے مزید کوئی سہولت ملتی نظر نہیں آرہی،پاکستان کو امریکا اور اسکے اتحادیوں سے مزید سختی کا امکان ہے،حافظ سعید والا مطالبہ پورا نہیں کیا، ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والا معاہدہ قوم کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1499991801708838912
عیسیٰ نقوی اپنی ویڈیو میں ان صحافیوں کا پروپیگنڈا بیان کر چکے ہیں،انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے باقاعدہ منظم سازشیں شروع ہوچکی ہیں،پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے ماحول بنایا جارہاہے،ڈس انفولیب کے ذریعے جعلی خبریں پھیلائی جائیں گی،جسے اے این آئی سمیت دیگر بھارتی ادے جعلی خبروں کو سچ ثابت کرتے ہیں۔ پھر وہ معاملہ میڈیا کے دیگر اداروں تک پھیل جاتا ہے،بھارت میں پاکستان کیخلاف مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔
عیسیٰ نقوی نے کہا لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان کے صحافی بھی اس نرغے میں آجائیں گے، بیس لاکھ سے زائد سبسکرائبر رکھنے والے صحافی نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ فیٹف اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا، جس سے بہت سے لوگ یہ ہی سمجھ بیٹھے تھے۔
عیسیٰ نقونی نے بتایا کہ مبشر لقمان نے یہ پوری خبر اے این آئی کی خبر اٹھاکر ڈال دی،انہیں فیٹف کے طریقہ کار کا نہیں پتا وہ بس بے بنیاد خبر کی تصدیق کرگئے، کہ جب انہیں یہ خبر پتا چلی تو انہوں نے دو گھنٹے تک ریسرچ کی،سلیم صافی صاحب نے بھی اپنا بیان کیا۔
مبشر لقمان کے اس تبصرے پر صدیق جان نے ٹوئٹ پر کیا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں کسی کو حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دینا چاہیے، وہ مجھے صرف اتنا بتادیں کہ پاکستان کے خدانخواستہ بلیک لسٹ ہونے کی جھوٹی خبر کو خوش ہو ہو کر ٹویٹ کرنے والوں کو کیسے اس دھرتی کا وفادار کہوں؟؟؟وطن ماں کی طرح ہے اور یہ ماں تک کے نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1494418221646196742
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کی خوش ہوکر خبریں دینے والے پاکستانی گھٹیا صحافی یہ دو ویڈیوز دیکھیں اور شرم سے ڈوب مریں،عیسیٰ نقوی نے ایف اے ٹی ایف کے کام کرنے کے طریقہ کار اور بلیک لسٹ کی خبر کا خوب پوسٹ مارٹم کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1495844610458980361
عدیل وڑائچ نے لکھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں نہیں گیا اور جانے کا کوئی چانس بھی نہیں تھا مگر بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے دعوے کرنیوالے ہمارے تجزیہ کار آج کہاں چلے گئے
https://twitter.com/x/status/1499992823730688000
خان افسر نے ٹوئٹ میں سوال پوچھا کہ پاکستان توفیٹف کی بلیک لسٹ میں نہیں گیا لیکن کیاہم ان سے یہ سوال کر سکتے ہیں کہ پاکستان کوبدنام کرنے کےبدلےکیاملا موصوف پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال چکے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1499991801708838912
فیٹف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے اقدامات کیے ہیں، ستائیس نکات میں سے صرف ایک پر عمل درآمد رہ گیا ہے،پاکستانی کارکردگی کا جون میں پھرجائزہ لیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mubashar-luqman-fatf.jpg
Last edited: