پاکستان کو اکتوبر،دسمبر میں ایل این جی سپلائی کیلئے کوئی بولی نہیں ملی؟

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
1239117_6835013_LNg-cargo_updates.jpg


پاکستان کو اکتوبر اور دسمبر میں ایل این جی کی سپلائی کے لیے کوئی بولی نہیں ملی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر اور دسمبر کے لیے 6 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کی تھیں۔

3 ایل این جی کارگوز اکتوبر اور 3 ہی دسمبر کے لیے درکار تھے، اکتوبر میں 5 سے 6 اکتوبر، 20 سے 21 اور 31 اکتوبر کی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی تھیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 7 سے 8 دسمبر، 13 تا 14 دسمبر، 24 تا 25 دسمبر سپلائی کے لیے بولیاں بھی طلب کی گئی تھیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق یہ بولیاں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی اور آج ہی اوپن ہونی تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جنوری اور فروری کے لیے بھی 3 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی سپلائی کے لیے بھی بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

3 سے 4 جنوری، 28 سے 29 جنوری اور 23 سے 24 فروری کے لیے ایل این جی کارگو کی سپلائی کی بولیاں بھی طلب کی گئی ہیں۔

جنوری اور فروری کی ایل این جی کی سپلائی کی بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی ہے، اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی بولیاں 14 جولائی کو ہی کھلنی ہیں۔

Source
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Kya napaak fouj ko bi gas ki supply bandh hou gi ya sirf keerey makooroon ko yeh sab bhugatnaa hou ga?
 

Faculty

MPA (400+ posts)
Ask ISPR.
ISPR has a good sight on the economy...
Besharam Behaya....Apni uladon ko haram khilane ke liye Pakistanio ke galle kaat rahe hain.
 

Back
Top