پاکستان کوانٹیلیجنس معلومات فراہم کرنےکا الزام،ایک اور بھارتی یوٹیوبرگرفتار

Punjab-YouTuber-Jasbir-Singh.png

بھارتی پنجاب پولیس نے ایک اور یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کو انٹیلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ جسبیر سنگھ یوٹیوب چینل "جان محل" کے میزبان ہیں اور انہیں جمعرات کے روز موہالی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو کے مطابق جسبیر سنگھ کا تعلق روپ نگر ضلع کے گاؤں محلن سے ہے، اور ان کے روابط پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے مبینہ کارندے شاکر عرف جٹ رندھاوا سے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ پاکستانی سفارت کار احسان الرحیم عرف دانش اور پہلے سے گرفتار یوٹیوبر جیوتی ملہوترا سے بھی مسلسل رابطے میں تھے۔


تفتیش کے مطابق جسبیر سنگھ نے دانش کی دعوت پر دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں ان کی ملاقات پاکستانی فوج کے افسران اور بلاگرز سے بھی ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد جسبیر نے پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر مواصلاتی شواہد کو مٹانے کی کوشش کی۔

ڈی جی پولیس گورو یادو نے کہا کہ اس سلسلے میں باضابطہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، اور اب اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش اور تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اسی نوعیت کے الزامات میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو گزشتہ ماہ ہریانہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
موزی کو بھی گرفتار کرو اسکے نواز گنجے سے تعلقات ہیں اور وہ بغیر ویزے کے معلومات دینے پاکستان گیا تھا
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
شکست کے بعد انڈیا پاگل ہو گیا ہے اور اب بیچارے یو ٹیوبرز کو گرفتار کر رہا ہے ۰ مودی کو گرفتار کرو جو فالس فلیگ آپریشنز کرکے انڈینز کو مروا رہا ہے
 

Back
Top