پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی سلسلہ جاری،بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

14pcn.jpg

بنگلہ دیش کوسیریز کے آخری میچ میں بھی شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم رواں سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے رواں سال میں دنیا کی تمام کرکٹ ٹیموں کی ٹی 20 کارکردگی کے حوالے سے ایک چارٹ شیئر کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے رواں سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 فتوحات کی اس لسٹ میں سب سے اوپر نام پاکستان کا ہے جس نے کل 26 میچز کھیل کر 17 میں فتح حاصل کی۔ پاکستان نے اس ایک سال میں 6 میچز میں شکست کھائی جبکہ تین میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1462760708995698695
فہرست میں دوسرا نام ساؤتھ افریقہ کا ہے جس نے23 میچز کھیل کر 15 جیتے، نیوزی لینڈ23 میچز میں سے 13 جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔

کرکٹ میں پاکستان کا روایتی حریف رواں سال کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات کی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر براجمان ہے، بھارت نے 16 میچز میں سے صرف 10 میچز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کاتیسرا اور آخری میچ کھیلا گیا جس میں جیت کر پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا ہے۔
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کوئی پیمانہ نہی کہ کس ٹیم نے زیادہ میچ جیتے ہیں۔ جتنے کوئی زیادہ میچ کھیلے گا اتنے ہی زیادہ میچ جیتنے کے چانسز ہیں۔ جو اصل دیکھنے کی جیز ہے وہ ہے جیتنے کا تناسب۔ اور اس میں پاکستان نمبر ایک ہے۔