پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری کر دینی چاہیے،فاروق ستار کی تجویز

7paksyaskscrickborad.png

قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جو حالات ہیں ان میں ایسا لگتا ہے پی سی بی کی نجکاری کردینی چاہیے، کمیٹی ارکان کے قہقہے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی بھی زیر بحث آئی جس پر فاروق ستار نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نجکاری کی تجویز دیدی

فاروق ستار نے کہا کہ جو حالات ہیں اس سے لگتا ہے کہ اب پی سی بی کی بھی نجکاری کرنا ہوگی، فاروق ستار کی اس بات پر اجلاس میں شریک کمیٹی کے دیگر ارکان نے قہقہے لگادیئے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم ایک ایئر لائن نہیں چلا سکے، پی آئی اے ہمارا قومی اثاثہ ہے، اگر اس ادارے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوتا ہے تو اس فیصلے کو خوش دلی کے بجائے بھاری دل سے سپورٹ کرنا ہوگا، کمیٹی ارکان نے کہا کہ اس اقدام پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

اجلاس میں ایچ بی ایف سی کو نجی شعبے کو دینے کی تیاری کے فیصلے پر کابینہ کو نظر ثانی کی سفارش کرنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی کارکردگی تین چار سالوں میں بہتر ہورہی ہے۔
 

Back
Top