پاکستان کا قطر میں ایئر بیس پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
2412130323cc1da.jpg


پاکستان نے قطر میں قائم امریکی العدید ایئر بیس پر حالیہ حملوں کے بعد خطے میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی تمام ممالک کے لیے خطرے کی علامت ہے، اور فوری طور پر تحمل، مذاکرات اور عالمی قوانین کے احترام کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کو ناگزیر سمجھتا ہے اور ایسے کسی بھی اقدام کی مذمت کرتا ہے جو ان اصولوں کی خلاف ورزی کرے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کی مکمل پاسداری پر زور دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ تمام تنازعات کو پرامن بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔

دفتر خارجہ نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جو خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے ہر ممکن سفارتی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔


Source
 

Back
Top