
چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ این واٹ مور نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا۔ ہمارے فیصلے سے جن کو تکلیف محسوس ہوئی میں ان سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی ججمنٹ کے حساب سے لیا ہے، فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
چئیرمین انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دورہ پاکستان منسوخ ہونے سے متعلق کھلاڑیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے وضاھت دی کہ ہم نے اگلے سال پاکستان کے مکمل دورہ کی بات کی ہے، مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں گے اس کے لیے وقت پڑا ہے۔
اس پر فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملےپرپاکستان کا ساتھ دیا پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1443098623152173057
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی کو جواز بناکر اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا، انگلش کرکٹ بورڈ کے اس اقدام پر سابق برطانوی کھلاڑیوں اور صحافیوں نے بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
کچھ برطانوی تجزیہ کاروں نے اس اقدام کے پیچھے بھارت کا ہاتھ قرار دیا تو کچھ نے اسے پاکستان کو بدنام کرنیکی سازش قرار دیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی انگلش کرکٹ بورڈ کے اس اقدام سے ناخوش تھے اور وہ دورہ پاکستان کے حامی تھے۔جس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے مختلف ذرائع سے یہ وضاحتیں پیش کرنا شروع کردیں کہ دورہ پاکستان سیکیورٹی خدشات نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو آرام کی غرض سے منسوخ کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/SEcZD7T.jpg