پاکستان کا برطانیہ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حوالگی کا مطالبہ

pakb1b1h1i.jpg

پاکستان نے برطانیہ سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا, مطلوب دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ رہا ہے

ملزم برطانیہ میں مفرورہے جس پرسابق وزیر داخلہ پنجاب مرحوم کرنل شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی پلاننگ کا الزام ہے,وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد ملزم مسعود الحق سیکھوی کی حوالگی کا مطالبہ کیاہے,مبینہ طور پرمسعود الحق کے داماد بھی شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث تھا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ملزم کوگرفتار کیا تھا جنکی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ ملزم نے حمزہ شبیر عرف حافظ اور قاری سہیل کو پناہ دی تھی جنہوں نے اپنے سسر مسعود الحق سیکھوی کی ہدایت پر کرنل شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملہ کیا تھا۔

مسعودالحق کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے تھا، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملزم مسعودالحق مفرور، انٹرپول کی ریڈ لسٹ اور یو کے میں مقیم ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستانی شہریت کے تین ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت برطانیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی منظوری دی تھی۔

ملزم پر الزام ہے انکے داماد کے گھر اور مدرسے کو دہشت گردوں کی سہولت کاری، خودکش جیکٹ بنانے اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، ملزم مدرسہ ابراہیمیہ سیخ کا مہتمم تھا۔شجاع خانزادہ کے کیس میں ملزم کے سسر مسعود الحق سیکھوی اور بہنوئی ابراہیم سیکھوی، دونوں اشتہاری ملزم اور پاکستان کو انتہائی مطلوب ہیں، اس وقت برطانیہ میں مقیم تھے۔

وفاقی کابینہ نےدو اورمفرور ملزمان مظہررشید اور عدنان رشید بھی واپس پاکستان لانے کیلیے درخواست کردی گئی ہے، وزارت داخلہ نے اس پیش رفت کی ہم نیوز کو تصدیق کردی,ملزمان کی حوالگی کیلیے حکومت برطانیہ کو خطوط بھی لکھے گئے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد مفرور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
شریفوں پپلیوں اور آرمی چیفوں اور اب فایز عیسی کی جایدادوں کی وہاں موجودگی رکاوٹ بنی ورنہ مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ہو چکا ہوتا تو مطالبے کی ضرورت نہ پڑتی اور مطالبہ برطانیہ سے ہے ٹٹھے کھوہ سے نہیں جیسے وہ مان ہی لے گا
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
pakb1b1h1i.jpg

پاکستان نے برطانیہ سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا, مطلوب دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ رہا ہے

ملزم برطانیہ میں مفرورہے جس پرسابق وزیر داخلہ پنجاب مرحوم کرنل شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی پلاننگ کا الزام ہے,وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد ملزم مسعود الحق سیکھوی کی حوالگی کا مطالبہ کیاہے,مبینہ طور پرمسعود الحق کے داماد بھی شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث تھا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ملزم کوگرفتار کیا تھا جنکی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ ملزم نے حمزہ شبیر عرف حافظ اور قاری سہیل کو پناہ دی تھی جنہوں نے اپنے سسر مسعود الحق سیکھوی کی ہدایت پر کرنل شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملہ کیا تھا۔

مسعودالحق کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے تھا، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملزم مسعودالحق مفرور، انٹرپول کی ریڈ لسٹ اور یو کے میں مقیم ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستانی شہریت کے تین ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت برطانیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی منظوری دی تھی۔

ملزم پر الزام ہے انکے داماد کے گھر اور مدرسے کو دہشت گردوں کی سہولت کاری، خودکش جیکٹ بنانے اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، ملزم مدرسہ ابراہیمیہ سیخ کا مہتمم تھا۔شجاع خانزادہ کے کیس میں ملزم کے سسر مسعود الحق سیکھوی اور بہنوئی ابراہیم سیکھوی، دونوں اشتہاری ملزم اور پاکستان کو انتہائی مطلوب ہیں، اس وقت برطانیہ میں مقیم تھے۔

وفاقی کابینہ نےدو اورمفرور ملزمان مظہررشید اور عدنان رشید بھی واپس پاکستان لانے کیلیے درخواست کردی گئی ہے، وزارت داخلہ نے اس پیش رفت کی ہم نیوز کو تصدیق کردی,ملزمان کی حوالگی کیلیے حکومت برطانیہ کو خطوط بھی لکھے گئے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد مفرور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

no one believes our investigation and now one takes Pakistan seriously