پاکستان ڈان لیکس اور پاناما پیپرز کے ڈرامے کو بھگت رہا ہے، اسحاق ڈار

5ishaqdarpana%2Cmaleaks.jpg

اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معاشی دلدل میں ہے۔ انشا اللہ اس دلدل سے نکل جائیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے قائم کیا ہے۔ یہ واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا حتی کہ سعودی عرب بھی کلمہ شریف کے نام پر نہیں بنا۔ اگر اللہ نے پاکستان بنایا ہے تو اس کی حفاظت ، ترقی اور خوشحالی بھی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ بطور قوم ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔


وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ 2018 کے پانچ سال بعد ہم آج کہاں کھڑے ہیں۔ اس کی پوری طرح تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔ وزیراعظم شہبازشریف چیلنجز سے لڑ رہے ہیں۔ آج پاکستان ڈان لیکس اور پاناما پیپرز کے ڈرامے کو بھگت رہا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Panama Papers, and Dawn leak are the things of the past.

But what about the current situation where you have destroyed the country's economy and law and order despite full backing of agencies.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

آج کل منشی ڈالر ٹوئیٹر پر قرآن کی آیات لکھتا رہتا ہے جب کہ عمل سارے کا سارا قرآن کے خلاف ہے