
معاشی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایکسپورٹس میں اضافے کو حوصلہ افزاء قرار دیدیا ہے۔
بلوم برگ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر ملک کی کمزور معیشت کو سہارا دینے کی بھرپور کوشش کررہا ہے، کورونا وائرس کے عالمی بحران کے دوران جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک سے ٹیکسٹائل سیکٹر ز کے آرڈرز پاکستان منتقل ہونے سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1487715195975835651
رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ21 بلین ڈالر تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں، اگلے مالی سال میں ایکسپورٹس مزید بڑھ کر 26 بلین ڈالر کی سطح تک پہنچ جائیں گی۔
رزاق داؤد نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کو ملنے والے آرڈرز میں سے بڑی تعداد بنگلہ دیش اور بھارت سے یہاں منتقل ہوئے ہیں اور اس کی بڑی وجہ کورونا کا بحران ہے، دوسری اچھی چیز یہ ہے کہ ہم اس شعبے میں بنگلہ دیش کے ساتھ ایک برابری کررہے ہیں حالانکہ چند سالوں پہلے بنگلہ دیش اس شعبے میں ہمیں مات دیئے ہوئے تھا۔
https://twitter.com/x/status/1487808534989398021
بلوم برگ کی اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کباڑ کے بھاؤ بکتی ٹیکسٹائل کی صنعت کو تاریخی بلندی پر لے جانے کے لئے لاکھوں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے پاکستان کے مانچسٹر کی دنیا میں شناخت لوٹانے کے لئے عمران خان کا شکریہ۔
https://twitter.com/x/status/1487768126070530052
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری منزل ایکسپورٹ بیسڈ اکانومی ہے، انشااللہ، پاکستان زندہ باد۔
Last edited by a moderator: