پاکستان نے 2 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ موخرکردیا؟

sk-bnd-shehbaz-govt-dl.jpg


ملکی زرمبادلہ انتہائی کم سطح پر ہے اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے شرح منافع زیادہ نہیں دیا جا سکتا: ذرائع

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر اور ریٹنگ ایجنسیز کے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کرنے کے باعث 2 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔

رواں سال کے دوران پاکستان نے 2 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز جاری کرنے تھے لیکن ملک میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے باعث سکوک بانڈز جاری نہیں کیے جائیں گے کیونکہ اس وقت سکوک بانڈز جاری کیے گئے تو منافع زیادہ ادا کرنا پڑے گا۔

وزارت خزانہ حکام نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ انتہائی کم سطح پر ہے اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے شرح منافع زیادہ نہیں دیا جا سکتا۔ سکوک بانڈز فوری طور پر جاری کر دیئے گئے تو ملک پر ڈیفالٹ ہونے کے خطرات ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ سے زیادہ اچھے رسپانس کی توقع نہیں ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 35 کروڑ ڈالرز کمی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 4 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ ڈالرز کے اضافے کے بعد 5 ارب 57 کروڑ ڈالرز ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 81 کروڑ ڈالرز تھے۔

دوسری طرف حکومت جلد سے جلد آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ یو اے ای اور سعودی عرب کی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے دوست ممالک سے 3 ارب ڈالرز سے زائد کی فنانسگ کی تصدیق جلد سے جلد کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تحریری ضمانت میں تاخیر ہو رہی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
حاجی- حافظ حرامزادو تیرا ککھ نہ روے ۔ ۔ ۔
ایسے مسخرے کو بٹھایا ہے، کہ دیکھ کر اُبکیاں آنے لگتی ہیں

لانا ہی تھا ،تو کسی معین قریشی،،شوکت عزیز کو ہی لے آتے
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
سکوک بانڈز فوری طور پر جاری کر دیئے گئے تو ملک پر ڈیفالٹ ہونے کے خطرات ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ سے زیادہ اچھے رسپانس کی توقع نہیں ہے
this is the reason