پاکستان نے بحری کارگو،آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونےوالا فیول تیارکرلیا

2shipscarofuelelele.jpg

پاکستان کی بڑی ریفائنری نے بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا فیول تیارکرلیا، ذرائع کے مطابق بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا انتہائی کم مقدار کا سلفر فیول ہے اوراس کی پی این ایس سی کے جہازوں کو فراہمی بھی شروع ہو گئی۔

مقامی طور پر فیول کی فراہمی سے صرف پی این ایس سی کو سالانہ ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ پی این ایس سی کے ذرائع کے مطابق مقامی ریفائنری کو فیول کی ادائیگی روپوں میں کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے لیے بھی ایک بڑی خوش خبری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا انتہائی کم مقدار کا سلفر فیول ہے، کم مقدار والے سلفر فیول کی پی این ایس سی کے جہازوں کو فراہمی بھی شروع ہو گئی۔

https://twitter.com/x/status/1669996501005918208
مقامی طور پر فیول کی فراہمی سے صرف پی این ایس سی کو سالانہ ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ریفائنری کو فیول کی ادائیگی روپوں میں کی جا رہی ہے، جس سے ملک کو بھاری زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پہلے اپنے جہازوں کے لیے فیول ال فجیرہ یو اے ای سے خریدتا تھا، اور پی این ایس جہازوں کی سالانہ کھپت 15 سے 20 ہزار میٹرک ٹن ہے۔مقامی ریفائنری سے نکالے گئے کم مقدار کے سلفر فیول کی پاکستان سمیت عالمی لیبارٹریز سے بھی جانچ کرائی گئی ہے۔

لیبارٹری ٹیسٹ کی کامیابی کے بعد ہی فیول کو پی این ایس سی میں کمرشل بنیادوں پر استعمال شروع کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی کے آئل ٹینکر جہازوں کو مقامی ریفائنری سے حاصل کیے گئے فیول کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

لاہور کے بعد کوئٹہ اور ملتان میں بھی بحری جہازوں میں یہی فیول استعمال کیا جا ئے گا۔مستقبل میں پاکستان آنے والے غیر ملکی جہازوں سے بھی مقامی فیولنگ کرانے سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکے گا۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)


لے وئ ، نواز شریف کا ایک اور کارنامہ ۔

اوی یہ خلائ جہاز میں ڈلنے والا تیل بھی دریافت کرے گا/ کرچکا ہے ۔
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
Why don’t u also tell the cost of making it? I am sure a lot of corruption and kickbacks in this deal.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)


لے وئ ، نواز شریف کا ایک اور کارنامہ ۔

اوی یہ خلائ جہاز میں ڈلنے والا تیل بھی دریافت کرے گا/ کرچکا ہے ۔

اسی تیل پر بیٹھ کر تو نواز شریف لنڈن پہنچا ہے
😁 😁 😁 😁
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
لگتا ہے ہر وہ چیز پاکستان اسوقت بنائیگا جبکہ اسکا مقصد ہی فوت ہوچکا ہوگا۔
یا پھر یہ تیل بنگلہ دیش جیسے ممالک کے لیے بنایا ہے جو پاکستان کے آرڈرز پورے کررہے ہیں۔
کیونکہ پاکستان میں تو اب کوئی کاروبار کرنے کا سوچے گا نہیں تو اور خود پاکستان خود کفیل ہے نہیں کہ اسے کسی امپورٹ کی ضرورت نہ ہو تو یہ تیل کیا اب سر پر ملا جائیگا؟
یہ تیل باجوہ کو بھیجیں شاید اس عمر میں اسکی ضرورت پڑجائے۔
اور تو اسکا کوئی استعمال میرے زہن میں نہیں ہے۔
بات اگر سمجھ نہیں آئی تو میں معزت چاہتا ہوں۔ اگر امید زندہ ہوتی نہ تو بحری جہاز کیا راکٹ کے فیول بنانے کی بھی خوشی ہوتی۔ جب امیدوں پر ہی ڈاکہ مار دیا گیا ہے تو تو بحری جہاز کیا کھوتے ریڑے میں ڈلنے والا فیول بھی بن جاتا تو اسکی خوشی ہوتی۔
کیا' کھوتے ریڑھے میں فیول ڈلنے کی سمجھ نہیں آئی؟ تو اب تک جو پچھلے 15 مہینے سے ہورہا ہے اسکی سمجھ آگئی ہے؟
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اسی تیل پر بیٹھ کر تو نواز شریف لنڈن پہنچا ہے
😁 😁 😁 😁



یار تابان، تو نواجے کی بجا کر اتنا خوش کیوں ہوتا ہے ؟ بھابھی کیا کہتی ہوگی ؟
 

Punch777

Politcal Worker (100+ posts)
Bit confused here, its saying they have produced fuel for ships and when you look at the other para its saying after Lahore, Quetta and Multan....Do we run ships in Lahore?
 

Back
Top