
3 جہاز پہلے سے ہی مختلف خرابیوں کے باعث چائنا، سری لنکا اور فجیرہ کی بندرگاہ پر کھڑے ہیں: ذرائع
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ایک اور جہاز کو وسط افریقی ملک کیمرون حادثہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے "سبی" نامی جہاز کو وسط افریقی ملک کیمرون میں حادثہ پیش آیا ہے، جہاز کی ٹکر کے باعث اس کی باڈی، پروپیلر اور بوائلر کو نقصان پہنچا ہے۔ "سبی" جہاز کو حادثہ پیش آئے 1 ماہ کے قریب ہو چکے ہیں جو اب تک کیمرون کی بندرگاہ ڈوآلہ پر کھڑا ہوا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی کا سبی نامی جہاز کیمرون کے ساحل کے قریب ایک حادثے کا شکار ہو کر خراب ہو گیا تھا اور پچھلے ایک ماہ سے کیمرون کی بندرگاہ پر کھڑا ہے۔ پی این ایس سی کے 3 جہاز پہلے سے ہی مختلف خرابیوں کے باعث چائنا، سری لنکا اور فجیرہ کی بندرگاہ پر کھڑے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس مجموعی طور پر 12 جہاز ہیں میں سے صرف 4 جہاز کام کر رہے ہیں اور پانچواں جہاز پچھلے اڑھائی مہینے سے گلف کی بندرگاہ پر کھڑا ہے۔ پی این ایس سی کو جہاز خراب ہونے کے درپیش چیلنجز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن ادارے میں مخصوص متنازع بھرتیوں کے باعث حکام ان چیلنجز سے نپٹنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
ترجمان پی این ایس سی کے مطابق "سبی" کے بوائلر میں معمولی خرابی ہوئی تھی جسے دور کر دیا ہے اور جلد سے جلد جہاز اپنا تجارتی سفر شروع کر دے گا۔ "بولان" نامی جہاز کا انجن ٹربو خراب ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ پچھلے ڈیڑھ مہینے سے فجیرا کی بندرگاہ پر کھڑا ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق "ملتان" نامی جہاز کرینز خراب ہونے کے باعث پچھلے 1 مہینے سے چین میں رکا ہوا ہے اور سری لنکا کی پورٹ پر موجود "چترال" نامی جہاز بھی پچھلے 100 دن سے خراب کھڑا ہے۔ جہازوں کی خرابی کے باعث سرکاری کارپوریشن کو ہزاروں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، کیونکہ طویل قیام کے باعث ادارے کو اضافی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2pnscshipsjjd.png