پاکستان میں پٹرول کی اصل قیمت کیا ہے؟

petrolaahaa.jpg

پاکستان میں پٹرول کی اصل قیمت کیا ہے؟ کون کونسے ٹیکسز پٹرول پر وصول کئے جاتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نجی چینل کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی اصل قیمت161روپے جبکہ ڈیزل کی 166 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق پٹرول پر 91 روپے 36 پیسے اور ڈیزل پر 87 روپے 49 پیسے فی لیٹر ٹیکسز عائد ہیں۔

ریفائن شدہ پٹرول پر 71 روپے 83 پیسے جبکہ ریفائن شدہ ڈیزل پر 67 روپے 96 پیسے ٹیکسز عائد ہیں۔

پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 181 روپے 70پیسے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 190روپے 21 پیسے ہے۔

ریفائن ہونے سے پہلے پٹرول و ڈیزل پر 19 روپے53 پیسے ٹیکسز لاگو ہیں
 

Back
Top