
برطانوی جریدے نے پاکستان میں خوارک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بدامنی کا پیش خیمہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خبررساں جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ملک میں بدامنی کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور تیونس میں بڑھتی ہوئی یہ مہنگائی بدامنی کی فضا کو ہوا دے رہی ہے۔
برطانوی میگزین دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں سری لنکا کے دیوالیہ ہونے سے متعلق رپورٹ شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کا دیوالیہ ہونا دنیا کے بیشتر غریب ممالک کے دیوالیہ ہونے کی جانب پہلا قدم ثابت ہوسکتا ہے۔
دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپ سمیت دیگر ممالک میں توانائی کے شعبوں میں مہنگائی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اسی طرح امریکا میں کساد بازاری دیکھنے میں آرہی ہے، یہ ساری صورتحال غریب ممالک کیلئے پریشان کن ہے، ترقی یافتہ ممالک کیلئے اس بحران سے نمٹنا مشکل سہی مگر ناممکن نہیں ہے تاہم سری لنکاکی طرح دیگر غریب ممالک اس بحران کے سامنےزیادہ دیر تک ڈٹ کر کھڑے رہیں یہ ایک امتحان ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9inflationbaratnijareeda.jpg