
پاکستان میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران 50 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملک میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں غیر شادی افراد کی تعداد کے حوالے سے اعدادوشمار پیش کیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق 6 سالوں میں غیر شادی افراد کی تعداد میں تقریبا 52 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہونے والی 2017 کی مردم شماری رپورٹ کے مطابق غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ تھی۔
رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس تعداد میں تقریبا 52 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے اور اب ملک میں غیر شادی افراد کی تعداد تقریبا 4کروڑ 25 لاکھ ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ، سندھ میں 85 لاکھ 86ہزار، خیبر پختونخوا میں 66لاکھ 72 ہزار جبکہ بلوچستان میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 86 ہزار افراد غیر شادی شدہ ہیں ۔
ملک میں شادی شدہ افراد کی تعداد 6 برسوں میں 1 کروڑ 42 لاکھ اضافے کے بعد 9 کروڑ 45 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، 2017 میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار تھی جو 6 سال میں کم ہوکر 4 لاکھ 99 ہزار تک آگئی ہے۔