
وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ قومی سلامتی پالیسی متفقہ ہے، اس میں تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ملک میں سی پیک پر کام جاری ہے اس کے اچھے نتائج آئیں گے، ہمارا خیال ہے کہ افعانستان میں بھی سی پیک جیسا پراجیکٹ ہونا چاہیے۔
نئی بننے والی قومی سلامتی پالیسی سے متعلق معید یوسف نے کہا کہ یہ ایک متفقہ پالیسی ہے جس پر ملک کے سبھی اسٹیک ہولڈرز سے بات کی گئی ہے اس پر بات کرنے کیلئے جب بھی پارلیمانی کمیٹی بلائے گی ہم جائیں گے۔ ہم بریفنگ کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اہم مسئلہ ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت اب بھی اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ باڑ کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں گے، افعانستان کے ساتھ تجارت میں بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں کوئی بھی حکومت قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔ یہ ایسا معاملہ ہے کہ اسے سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moeeii11hh21.jpg