
بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے پریانتھا قتل کیس کے مجرمان کو سزائیں ملنے کے بعد پاکستان کا بھارت سے موازنہ کر دیا، انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں بتایا کہ ایسے واقعات کے بعد بھارت میں کیا ہوا تھا۔
اشوک سوائن نے لکھا کہ پاکستان میں اس گروہ کو سزائیں دی جا رہی ہیں جنہوں نے قرآنی آیات کی بے حرمتی کے الزام میں پریانتھا کمارا نامی غیر ملکی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
انہوں نے اس واقعے کا بھارت میں ہونے والے واقعات سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں وہ لوگ جنہوں نے گائے کا گوشت لیجانے کے شبے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا انہیں ایک ریاستی وزیر کی جانب سے ہار پہنائے گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1516101753938325505
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم سپرا نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو زندہ جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے 6 مجرموں کو سزائے موت اور 7 کو عمر قیدایک کو پانچ سال اور 82 کو دو، دو سال قید کی سزا سنا دی، ایک ملزم کو عدالت نے بری کردیا ۔
جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں چھ مجرمان محمد حمیر، تیمور احمد، محمد ارشاد، علی حسنین، ابو طلحہ اور عبدالرحمان کو دو دو دفعہ سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے معاوضہ مقتول پریانتھا کمارا کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1ashoswainrepkdecision.jpg