پاکستان میں ایکس سروس تاحال بحال نہ ہوسکی

umai1h1ih121.jpg

پاکستان میں بڑے پیمانے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )کی سروس تاحال عطل کا شکار ہے۔

معروف ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق ایکس کی سروس میں تعطل رات 9 بج کر دس منٹ پر شروع ہوااور 9 بج کر 30 منٹ پر پلیٹ فارم تک رسائی ناممکن ہو گئی۔

نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ یہ خلل انتخابی دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بے چینی ، مظاہروں اور سینئر افسر کے استعفی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

ایکس کے صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس سروس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

صحافی ثمر عباس کا اس پر کہنا تھا کہ حکمران عوامی رائے سے اتنے ڈرتے ہیں کہ پاکستان میں ٹوئٹڑ بند کر دیا ہے- ابھی صرف ایک کمشنر نے سچ بولا ہے-
https://twitter.com/x/status/1758942640328863809
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو بھی ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تعطل کا شکار ہو گئی تھی ۔

اسی طرح ایکس سروس 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی بند ہوئی جبکہ الیکشن کے روز پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ہی بند کردی گئی تھی۔

وزیر آئی ٹی عمر سیف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے تب سے ہر اہم موقع پر انٹرنیٹ یا ایکس سروس بند کردی جاتی ہے۔
 
Last edited:

Back
Top