پاکستان میں ایوی ایشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار

karachi.jpg

کینیڈا کے محکمہ ہوابازی وٹرانسپورٹ کا 2 رکنی وفد مس باربرادرت کی زیرسربراہی 15 جولائی کو کراچی پہنچا تھا: ذرائع

کینیڈا کے ہوابازی ومحکمہ ٹرانسپورٹ کے 2 رکنی وفد نے کراچی ایئرپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سکیورٹی انتظامات تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دے دیئے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا کے محکمہ شہری ہوابازی ومحکمہ ٹرانسپورٹ کا 2 رکنی وفد مس باربرادرت کی زیرسربراہی 3 روزہ ایوی ایشن سکیورٹی اسسٹمنٹ پر رواں مہینے 15 جولائی کو کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کینیڈین ہوابازی ومحکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے کراچی ایئرپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سکیورٹی انتظامات تسلی بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیئے ہیں۔ 3 روزہ ایوی ایشن سکیورٹی اسسمنٹ کا مقصد کراچی ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سکیورٹی کے عالمی معیار کی جانچ کرنا اور پی آئی اے کی براہ راست کینیڈا جانے والی پروازوں کیلئے سکیورٹی اقدامات جانچنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایوی ایشن سکیورٹی اسیسمنٹ ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ کے سکیورٹی انتظامات عملی طور پر دیکھنے کے لیے دورہ کیا تھا جہاں انہیں چیف سکیورٹی آفیسر اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کراچی کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ اسیسمنٹ ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی طرف سے نافذ کیے گئے مختلف حفاظت اقدامات کا بغور معائنہ بھی کیا۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ وفد نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کینیڈا کیلئے جانے والی براہ راست پروازوں کیلئے اختیار کیے گئے اقدامات پر خاص توجہ مرکوز کی۔ کینیڈین ٹیم کی اسیسمنٹ کی اختتامی تقریب سی ایس او آفس میں منعقد کی گئی جہاں انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش وعالمی معیار کے مطابق قرار دے دیا۔
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

لگتا ہے ان کنجروں نے کینیڈا والوں کو بھنگ والے پکوڑے کھلا دئے ہیں
 
Back
Top