میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کا کروز شپ کوسٹا رومانٹیکا پاکستان میں واقع گڈانی شپ بریکنگ پہنچ گیا۔ کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کو ہوٹل یا سفری اور سیاحت کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔
اٹلی میں بنائے گئے اس جہاز کا نام کوسٹا رومانٹیکا تھا جو 2012 میں تزئین نو کے وقت تبدیل کرکے Antares Experience رکھا گیا۔ یہ کروزشپ 14 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں ہر آسائش سے آراستہ 1411 کمرے ہیں۔
اس شپ میں 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز، کیسینو، ،گیمنگ زون سمیت تین بڑے ہال موجود ہیں۔ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے جس کے بعد پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا تھا۔
اسی حالت میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے، جب کہ یہ جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیے بھی سرٹائیفائیڈ ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے اور یہ کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لیے فٹ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi-ship.jpg